کراچی میں بدامنی اپنے عروج پر پہنچ گئی۔ محرم سے قبل ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا فائرنگ کے واقعات میں تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے
اورنگی ٹاؤن چمچہ ہوٹل کے قریب دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں جہانگیر اور رضا نامی نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ اورنگی ٹاون کنواری کالونی میں فائرنگ سے جلال خان زخمی ہوگیا جبکہ گلزار ہجری میں فائرنگ سے وسیم زخمی ہوا۔ منگوپیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، گزشتہ روز لیاقت آباد میں فائرنگ سے جان بحق تینو ں افراد کی نماز جنازہ ادا کر دئیگی۔ فائیو اسٹار ہوٹل کے قریب مشتعل افراد نے کوسٹر کو آگ لگا دی، لیاقت آباد ۔ ملیر جعفر طیار۔رضویہ سوسائٹی۔اورنگی ٹاون۔ سمیت شہر کے بعض علاقوں میں آج بھی کشیدگی برقرار ہے جہاں پولیس اور رینجرز کو تعینات کیا گیا ہے۔بڑھتی ہوئی بدامنی کے باعث شہری خوف کا شکار ہیں۔