کراچی میں فائرنگ اور تشدد کے مختلف واقعات میں چھ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ سندھ کا محکمہ پولیس نے ویمن پولیس اسٹیشن کو ایف آئی آر درج کرنے کے اختیارات دے دیئے۔
شہر قائد میں فائرنگ اور تشدد کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ اورنگی ٹاؤن میں نشان حیدر چوک کے قریب گھر کے باہر بیٹھے نوجوان جہانگیر اور رضا کو نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ لیاقت آباد میں واقعہ ڈاکخانے میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا تیسرا زخمی بھی دم توڑ گیا۔ عوامی کالونی میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں جاں بحق ہو گیا دوسری طرف سندھ محکمہ پولیس نے خواتین پولیس کو اضافی اختیارات سونپے ہیں۔ اب خواتین تھانوں میں خواتین کے مقدمے اورسنوائی ہو سکے گی۔ ان تھانوں میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگادیئے گئے۔ لیڈی پولیس اہلکاروں نے سہولتيں ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے