کراچی میں مسلح افراد نے کار پر فائرنگ کردی، مجلس وحدت المسلین کے رہنما آغا آفتاب جعفری ساتھی سمیت جاں بحق ہوگئے۔ مشتعل افراد نے ایم اے جناح روڈ پر احتجاج کے دوران سڑک بند کردی جبکہ ایک بس بھی نذر آتش کردی گئی۔
تھانہ بریگیڈ کی حدود میں صدر پارکنگ پلازہ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے مقتولین کی شناخت آغا آفتاب حیدر جعفری اور مرزا شاہد علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔علامہ آغا آفتاب حیدر جعفری اپنے گھر جیکب لائن سے دفتر کے لیے نکلے ہی تھے کہ صدر پارکنگ پلازہ کے قریب مسلح دہشت گردوں نے ان کی کار پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں آغا آفتاب حیدر جعفری اور ان کے ساتھی شاہد علی مرزا موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ مشتعل افراد نے ایم اے جناح روڈ پر احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر ایم اے جناح روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا جبکہ ایک بس کو بھی نذر آتش کردیا گیا۔ واقعہ کے خلاف مجلس وحدت المسلیمین نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے، لیاقت آباد میں کریم آباد فالائی اوور کے قریب سے تین افراد کی بوری بند لاشیں ملی ہیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا