فاروق ستار؛ آٹھ نومبر کوعوامی ریفنڈم کا اعلان کر دیا

 

 

 

ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے آٹھ نومبر کوعوامی ریفنڈم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ  قائد اعظم کے پاکستان کو منوں مٹی تلے دبا دیا گیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ دہشتگردی سے پاکستان اندرونی و بیرونی خطرات سے دوچار ہے اور ملک کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین نے سب سے پہلے طالبانائزیشن سے آگاہ کیا۔ جو  بچیوں کے اسکولوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور بچوں اور بے گناہ افراد کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ اس لئے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملکی ترقی کے لئے علم اورٹیکنالوجی کو اختیار کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم پاکستان کو سیکولر ریاست بنانا چاہتے تھے۔  

 

 

 

install suchtv android app on google app store