متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ جلیل الرحمان کے قاتلوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے
لندن سے جاری اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کریں اگر قاصر ہیں تو مستعفی ہو جائیں ، متحدہ قومی موومنٹ کے قائد نے حیدرآباد کے سابق قائم مقام سٹی ناظم کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی اورقتل کے واقعات ملک کا امن تباہ کرنیکی گھناونی سازش ہیں ، انہوں نے بوہری اور ہندو برادری کے قاتلوں کی گرفتاری اور انسانی حقوق کے کارکنان طاہرہ عبد اللہ اور ماروی سرمد کو تحفظ فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیاہے۔