ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کو جلد سے جلد عوامی ریفرنڈم کر انے اور ہر صوبے میں ٹیم بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے اراکین سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی ریفرنڈم میں عوام سے رائے لی جائے کہ وہ قائد اعظم کا پاکستان چاہتے ہیں یا انتہا پسندوں کا۔ انہوں نے کہا کہ ریفرنڈم پورے ملک میں ایک ہی دن کرایاجائے۔ ووٹوں کی گنتی سابق ججوں یاسینئروکلا یا معززین شہرکی نگرانی میں کی جائے۔ الطاف حسین نے کہا کہ ملکی سیاست اوربین الاقوامی سطح پر تیزی سے تبدیلیاں رونماہورہی ہیں، ملک نازک دورسے گزررہاہے،عوام کسی دباؤ یا خوف کے بغیر ریفرنڈم میں حصہ لیں اوراپناقومی فریضہ اداکریں۔