کراچی: کراچی میں پولیس نے کالعدم تحریک طالبان کے چار ملزمان سمیت پانچ افراد کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ فاروق اعوان کے مطابق فیروز آباد میں کارروائی کرتے ہوئے طالبان کے نام پر اپنی ہی فیکٹری کے مالک سے بھتہ وصول کرنے والے ملزم بلال کو گرفتار کرکے قبضے سے بھتے کی پرچیاں، پستول اور گولیاں برآمد کرلیں۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کے مطابق سی آئی ڈی پولیس نے منگھوپیر میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے چار کارکنوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو دستی بم اور چار ٹی ٹی پستول برآمد ہوئے۔ ملزمان نے بھتہ خوری اور قتل سمیت 12 سے زائد وارداتوں کو اعتراف کرلیا ہے ، مزید تفتیش جاری ہے۔