کراچی: فائرنگ اورپُرتشددواقعات میں پانچ افراد جاں بحق

شہرِ قائد پُر امن فضا کے لئے ترس گیا، فائرنگ اورتشدد کےتازہ واقعات میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئےجبکہ ڈالمیا  کے علاقے میں رینجرز نے ٹارگیٹڈ آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

کراچی کے علاقے سکھن میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ ناظم آباد میں فائرنگ سے زخمی  ہونے والا شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ ماڑی پور میں ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔ لانڈی میں ایک شخص فائرنگ کا نشانہ بنا۔ بغدادی سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی۔ گلشن اقبال بلاک نمبر چار اور پانچ میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے۔ ادھر ڈالمیا کے علاقے شانتی نگر میں رینجرز نے مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ علاقے کے داخلی اور خارجی راستے بند کرکے تلاشی لی گئی۔ تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی اور نہ ہی کوئی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

install suchtv android app on google app store