کراچی :ہڑتال کے معاملے پر تاجر دوحصوں میں تقسیم

بدامنی اور بھتہ خوری کے خلاف احتجاج پر کراچی کی تاجر برادری تقسیم ہو گئی۔ فیڈریشن نے آٹھ نومبر کی ہڑتال پندرہ روز کے لئے موخر کر دی جبکہ کراچی چیمبر دس نومبر کو ہڑتال کے فیصلے پر قائم رہا۔

گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک سے وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت آل کراچی تاجر اتحاد کے رہنماؤں نے ملاقات کی۔ مسا ئل کےحل کی یقین دہانی پر تاجروں نے ہڑتال کی کال پندرہ روز کے لئے واپس لینے کا اعلان کیا۔ گورنر سندھ عشر ت العبا د نے کر اچی میں مجرموں کے خلاف فوری کارروائی کے لئے نئی فورس بنانے کا اعلان کیا۔ دوسری طرف تاجر رہنما سراج قاسم تیلی کا دنیا نیوز سے گفتگو کر تے ہو ئے کہنا تھا کہ کراچی چیمبر آف کامرس دس نومبر کو ہڑتال کرے گی۔ کراچی چمبر کے صدر ہارون اظہر کا بھی اصرار تھا کہ ہڑتال موخر یا ختم نہیں کی گئی، دس نو مبر کو ہڑتال کی جا ئے گی۔



install suchtv android app on google app store