شہر قائد میں سیکورٹی کے نام پر عید الاضحیٰ پر ایک بار پھر ڈبل سواری پر پابندی عائد کئے جانے کا امکان ہے
وزارت داخلہ سندھ کی جانب سے شہرمیں امن و امان کی موجودہ صورتحال کے باعث عید قربان کے تینوں ایام میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کئے جانے کا امکان ہے، مشیر امور داخلہ سندھ شرف الدین میمن کے مطابق موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر فی الحال پانبدی نہیں لگائی گئی تاہم موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے اس بات کا فیصلہ جلد کیا جائے گا۔