آئی جی سندھ فیاض لغاری کہتے ہیں کوشش ہے کہ عید رپرلاء اینڈ آرڈر کی صورتحال خراب نہ ہو، جانوروں کو گولیاں مارنے کی خبریں درست نہیں
کراچی بدامنی کیس کی سماعت کے بعد میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ قربانی کی کھالوں کے سلسلہ میں سیکورٹی کا ضابطہ اخلاق طے کرلیا ،شہر بھر میں بیس ہزار سیکورٹی اہلکاروں کوحساس مقامات تعینات کیا جارہا ہے ،مویشی منڈیوں اورشاپنگ سنٹرز میں سیکورٹی تعینات ہے عدالت نے ہماری کارکردگی کا بغور جائزہ لیا ،اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں کمی آئی ہے ،تحریک طالبان پاکستان کے ترتالیس کارکن گرفتارکیے ہیں ،کراچی دہشت گردی میں دو سو چون پولیس اہلکار دہشتگر دی کا نشانہ بنے ۔