کراچی: مزید چار افراد جاں بحق ،شہر میں ہائی الرٹ جاری

کراچی میں تشدد کے تازہ واقعات میں چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے، کراچی میں اہم شخصیات پرحملوں کےخطرےکے بعدشہر میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ۔

لیاری سے صبح سویرے ایک شخص کی لاش مل گئی جبکہ رات کوتبت سینٹر کے قریب سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی،مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی ،اورنگی ٹاون عزیز نگر میں فائرنگ کے واقعہ کازخمی شخص دم توڑ گیا، ملیر بکرا پیڑی اور ناظم آباد دو نمبر کے قریب فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد زخمی ہوگئے۔قائدآباد پولیس نے گلشن بونیر کے علاقے میں ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے دو ملزمان کوگرفتار کرکے اسلحہ برامد کرلیا،ملزمان ڈکیتی اور دیگر جرائم میں بھی ملوث ہیں۔محکمہ داخلہ سندھ کے ذرائع کے مطابق نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل کی جانب سے لکھے گئے خط میں اہم شخصیات پر حملے کا خدشہ ظاہر کیا گیا جس کے بعد شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ اور شہر کے مختلف مقامات پر اسنیپ چیکنگ بڑھائے ۔

install suchtv android app on google app store