کراچی: قتل وغارت گری کے واقعات تھم نہ سکے ، مزید 6 افراد جاں بحق

شہر قائد میں قتل وغارت گری کےواقعات تھم نہ سکے، فائرنگ اور دیگر پُر تشدد واقعات میں چھ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے۔

پولیس کے مطابق پرانا حاجی کیمپ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو نوجوان زخمی ہوئے جو بعد از سول اسپتال میں دم توڑ گئے۔ مقتولین کے ورثا نے اسپتال میں ہنگامہ آرائی کی جس کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے آکر صورتحال پر قابو پایا، ادھر لی مارکیٹ کے قریب سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی جس کی شناخت شبیر کے نام سے ہوئی،جبکہ گلبہارمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالعدم جماعت کے کارکن سمیت دو افراد زخمی ہوئے، جبکہ زخمی ہونے والا کالعدم جماعت کا کارکن اسپتال میں دم توڑ گیا،ادھر مچھر کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے یوسف بنگالی ہلاک ہوگیا جبکہ ڈیفنس کے علاقے نیلم کالونی سے ایک نامعلوم شخص کی تشدد زدہ لاش ملی۔

install suchtv android app on google app store