کراچی : مویشی منڈیوں میں قیمتیں زائد ہونے کے باعث خریداری میں تیزی نہ آسکی

ملک کے مختلف شہروں میں قائم مویشی منڈیوں میں قیمتیں زائد ہونے کے باعث خریداری میں تیزی نہ آسکی۔

کراچی میں سپر ہائی وے پر قائم مویشی منڈی میں جانوروں کی بڑی تعداد موجود ہے ۔ تاہم قیمتیں زیادہ ہونے کے باعث خریداری میں تیزی نہ آسکی۔ خریداروں کا کہنا ہے کہ پچھلے سال کے مقابلے میں اس دفعہ دوگنی سے بھی زیادہ قیمتیں مانگیں جا رہی ہیں۔ جبکہ بیو پاریاں کا موقف ہے کہ جانوروں کی دیکھ بھال اور افزائش پر بھاری اخراجات کی وجہ سے قیمتیں زیادہ ہیں۔ دوسری جانب موسم سرد ہونے کی وجہ سے بیو پاری مزید پریشانی کا شکا رہیں۔

install suchtv android app on google app store