گورنر پنجاب لطیف کھوسہ, شریف برادران رانا مقبول سے بھی تحقیقات کرالیں ،بچ نہیں سکیں گے

گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ شریف برادران چاہیں  تو رانا مقبول سے تحقیقات کروا لیں۔ کاروائی سے نہیں بچ سکیں گے۔ عوامی مینڈیٹ کو سبوتاژ کرنے والوں کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت کاروائی ہونی چاہیے۔

فیصل آباد  چیمبر آف کامرس میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ شریف بردران تحقیقات سے پہلے ہی بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق مکمل طور پر عمل درآمد کروایا جائےگا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اس واقعے میں ملوث تمام افراد کے خلاف آرٹیکل چھ کے خلاف کاروائی کی جائے۔ تقریب کے دوران تاجروں نےانڈ سٹری کو ہونے والی گیس بندش کی طرف توجہ مبذول کروائی جس پر گورنر پنجاب نےمسلے کے حل کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات کر کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔

install suchtv android app on google app store