سیالکوٹ فیکٹری آتشزگی

سیالکوٹ میں فوم بنانے والی فیکٹری میں آتشزگی کے باعث کروڑوں روپے کی مشینری اور فوم جل کر راکھ ہو گیاہے۔

سیالکوٹ ڈسکہ روڈ پر فوم بنانے والی فیکٹری پر اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور کروڑوں روپے کی مشینری اور فوم جل کر راکھ ہو گئئ۔آگ کے باعث فیکٹری کے اوپرسے گزرنے والی ہائی وولٹیج کی تاریں ٹوٹ گیئں اور متعدد علاقوں کی بجلی معطل ہو گئی۔ فائیر برگیڈ نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ ریسکیو زرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جاتی ہے۔

install suchtv android app on google app store