وزیر اعلیٰ پنجاب کے داماد علی عمران کی ضمانت منظور

لاہور کی مقامی عدالت نے بیکری ملازم تشدد کیس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے داماد علی عمران کی ضمانت منظور کر لی۔

کینٹ کچہری میں آج صبح سماعت شروع ہوئی تو علی عمران کے وکلا نے دلائل دیے کہ ملازم پر تشدد سے ان کے موکل کا کوئی تعلق نہیں لہذا انہیں رہا کیا جائے۔ پولیس کی طرف سے پیش کی گئی تحقیقاتی رپورٹ میں بھی انہیں بے گناہ قرار دیا گیا۔ بیکری ملازم یا مالکان کی طرف سے عدالت میں کوئی پیش نہ ہوا جس پر عدالت نے پچاس ہزار کے مچلکوں پر ان کی ضمانت منظور کر لی۔

install suchtv android app on google app store