لاہور ہائیکورٹ کے قریب گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں سینئر وکیل شاکر علی رضوی جاں بحق ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق شاکر علی رضوی کیس کی پیروی کے لیے ہائیکورٹ جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے، انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے شہادتیں اکٹھی کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے شاکر علی رضوی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے پولیس کو ملزمان فوری طور پر گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے سینئیر وکیل کے قتل کا نوٹس لے لیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عدالتوں کے اندر اور باہر وکیل قتل ہو رہے ہیں،اس حوالے سے پنجاب حکومت سے بھی جواب طلب کیا جائے گا۔