سرگودھا میں پولیس نے 4دکانوں پرچھاپے مار کر ،ایک لاکھ 80ہزاربوگس سمیں برآمد کرلیں۔ 8ملزموں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔
سرگودھا پولیس نےتوپ چوک ، نوری گیٹ ، بلاک نمبر 12میں واقع چار د کانوں پر چھاپے مار کر ایک لاکھ اسی ہزار ایسی سمیں برآمد کر لیں اورچار د کانداروں کو گرفتار کر کے دوکانیں سیل کر دی ہیں۔
پکڑی جانے والی سمیں فرضی ناموں سے چالو کی گئی تھیں ۔یہ سمیں جنوبی وزیر ستان اور علاقہ غیر میں فروخت کرنے کے علاوہ جرائم پیشہ افراد کو فروخت کی جاتی تھیں۔سمیں خریدنے والوں میں ایسے گروہ بھی شامل تھے جو لوگوں کو انعام کا جھانسہ دے کر لوٹتے تھے۔تھانہ ساجد شہید میں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔