لاہورہائیکورٹ نے ینگ ڈاکٹروں کو احتجاج سے روک دیا

لاہورہائیکورٹ نے ینگ ڈاکٹروں کو احتجاج سے روک دیاہے۔عدالت نے ہڑتال کےخلاف کیس کی سماعت پانچ اکتوبر تک ملتوی کردی۔

لاہورہائی کورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن کے روبرو درخواست گزار کےوکیل نے بتایا کہ عدالتی حکم کے باوجود ینگ ڈاکٹروں نےہڑتال کی جس پران کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی شروع کی جائے۔ینگ ڈاکٹروں نے موقف اختیارکیاکہ انہوں نے کسی ہسپتال میں کام بند نہیں کیا۔ احتجاج صرف اس لیے کیاگیاکہ پنجاب حکومت کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کے ساتھ مذکرات سست روی کا شکارہیں۔عدالت نے پنجاب حکومت کو معاملات جلد نمٹانے کی ہدایت کردی۔

install suchtv android app on google app store