لاہوراور بوریوالہ میں پولیس مقابلے ،6 ڈاکو ہلاک،4فرار

لاہوراور بوریوالہ میں پولیس مقابلوں کے دوران6 ڈاکو ہلاک جبکہ4فرار ہوگئے ہیں ۔


لاہور کی ای ایم ای سوسائٹی میں پولیس نے ناکے پر موٹر سائیکل سوار افراد کوروکا توانہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔پولیس کی جوابی فائرنگ سےتینوں موٹر سائیکل سوار ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق دو ملزم فرار ہو گئے ہیں۔ ڈی ایس پی اینٹی کار لفٹنگ اسٹاف صدر ڈویژن نے تصدیق کی ہے کہ مارے جانیوالے ڈاکو تھے۔ بوریوالہ کےنواحی علاقےسے 5 ڈاکوؤں نے شہری سے گن پوائنٹ پر کار چھین لی اور شہری کو رسیوں سے باندھ کر کھتیوں میں پھینک کر فرار ہوگئے۔پولیس نےڈاکوؤں کا تعاقب کیا تو 407 ای بی کے قریب ڈاکووں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔جوابی فائرنگ سے تین ڈاکو موقع پر ہلاک جبکہ دو فرار ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے ڈاکووں سے چھینی گئی کار اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

install suchtv android app on google app store