لاہور اور فیصل آباد میں سروس سٹرکچر نہ ملنے کے خلاف الائیڈ اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز نے ایک گھنٹے کی ہڑتال کی اور احتجاجی ریلی نکالی ۔ دھرنا دیا جس سے سڑک بلاک ہو گئی ۔
لاہور میں ڈاکٹروں نے جیل روڈ پر احتجاج کیا اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کی جبکہ فیصل آباد میں الائیڈ ہسپتال کے ینگ ڈاکٹرز نے وائی ڈی اے پنجا ب کی کال پر آج علامتی ہڑتال کی اور احتجاجی ریلی کے بعد الائیڈ اہسپتال کے سامنے سڑک پر دھرنا دے کر ٹریفک بلاک کر دی ۔ مظاہرین نے پنجاب حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ۔ مققرین کا کہنا تھا پنجاب بھر کے ڈاکٹرز جلد ہی لاہور کا رخ کریں گے اور وزیر اعلیِ ہاوس کے باہر مطالبہ تسلیم ہونے تک دھرنا دیں گے۔