سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ نام نہاد طالبانائزیشن نے پاکستان کا وقار مجروح کر کے رکھ دیا ہے
جڑانوالہ میں پر یس کا نفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ تحفظ نامو س رسالت ریلی میں دو مسالک کے مابین تصادم میں مقامی انتظامیہ کا کردار انتہائی منفی انداز میں سامنے آیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سنی اتحاد کو نسل آئندہ انتخابات میں کسی بھی دینی اور مذہبی جماعت کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی۔