مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نےکہا ہےکہ عبوری حکومت نہیں آئے گی تاہم الیکشن مقررہ وقت پر ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران نے خود ہی رقم لینے کا اعتراف کیا ہے۔
لاہور میں دوسرے ایشیا کبڈی کپ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ کسی عبوری حکومت کے قیام کا امکان نہیں- چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ جیسے جیسے الیکشن قریب آرہے ہیں ملک میں مزید سیاسی تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی۔ ق لیگ کے سربراہ نے کہا کہ پی پی نے سوچ سمجھ کر منظور وٹو کو ذمہ داریاں دی ہیں اور نفع نقصان کے وہ خود ذمہ دار ہونگے۔