پنجاب حکومت کاٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کا اعلان
لاہور: پنجاب حکومت نے سی این جی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 25 سے 30فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔نئے کرایوں کا اعلان ٹرانسپورٹ ہاوٴس لاہور میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ زعیم قادری اور ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے نمائندوں میں مذاکرات کے بعد کیا گیا۔ صوبائی وزیر زعیم قادری نے میڈیا کو بتایا کہ شہر کی حدود میں چلنے والی سی این جی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں30 فیصد کمی کی گئی جبکہ دیگر شہروں کو جانے والی ٹرانسپورٹ کے کرائے 25 فیصد کم کئے ہیں۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اگر ہفتے میں 7دن گیس فراہم کرے تو کرایوں میں مزید کمی کی جاسکتی ہے۔