بہاولپور: بائی پاس کے قریب ٹریفک حادثے میں اکیس افراد جاں بحق اور تیرہ زخمی

بہاولپور بائی پاس کے قریب ٹریفک حادثے میں اکیس افراد جاں بحق اور تیرہ زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بہاولپور میں بائی پاس کے قریب مسافر وین اور ٹرک کے درمیان تصادم میں اکیس افراد جاں بحق ہوگئے۔ڈی پی او سہیل تاجک کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب بہاولپور سے احمد پور شرقیہ جانے والی مسافر وین مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکراگئی ۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،جس کے نتیجے میں اکیس افراد جاں بحق اور تیرہ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store