گورنر پنجاب سردار لطیف کہتے ہیں کہ شریف برادران کو اصغر خان کیس کا فیصلہ تسلیم کر کے اپنے عمل پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔
گورنر ہاوس لاہور میں سردار لطیف کھوسہ ، میاں منظور احمد وٹو اور تنویر اشرف کائرہ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں صوبے میں حکومت بنانے کا ہدف حاصل کرنے کے لئے مشترکہ کوششوں اور پارٹی کو صوبے میں فعال بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ شریف برادران کو اصغر خان کیس کا فیصلہ تسلیم کر کے اپنے عمل پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔ میاں منظور وٹو نے کہا کہ دیکھنا ہے دوسروں کو عدلیہ کے فیصلوں پر عمل کا درس دینے والے خود عدالتی فیصلے پر کس حد تک عمل کرتے ہیں۔ تنویر اشرف کائرہ نے اصغر خان کیس میں چیف الیکشن کمشنر کے بیان پر تشویش کا اظہار کیا۔