پردیسیوں کی لاہور سے واپسی, ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھا دئیے

عیدالاضحیٰ کے موقع پر پردیسیوں نے لاہور سے واپسی کے لئے سامان باندھ لیا، عید کے لیے اپنے آبائی علاقوں میں جانے والے افراد کا کہنا ہے کہ ٹرانسپوٹرز نے من مانے کرائے وصول کرنا شروع کر دئیے ہیں۔

عید قربان پرلاہور سے  اپنے آبائی علاقوں کو جانے والے افراد کی واپسی شروع ہو گئی ہے ۔شہریوں کی بڑی تعداد سامان اٹھائے بسوں کے اڈوں اور ریلوے اسٹیشن کا رخ کر رہے ہیں۔ عید کے لیے جانے والے افراد کا کہناہے کہ جو مزہ گھر میں عید کا ہے وہ ناقابل بیان ہے ۔ بسوں اڈوں پر گاڑیوں کے انتظار میں کھڑے افراد کا کہنا ہے کہ  ٹرانسپوٹرز نے کرایوں میں بے پناہ اضافہ کردیا ہے جس سے انہیں شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔دوسری جانب ٹرانسپوٹرز کا کہنا ہے کہ پیڑول کی قمتیوں میں مسلسل  اضافے کے باوجود کرایوں میں معمولی اضافہ کیا گیا ہے جو کہ انتہائی ناگذیر ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ ٹرانسپوٹرز کی جانب سے زائد کرایوں کا نوٹس لے اور اْن کے خلاف کارروائی کی جائے۔

install suchtv android app on google app store