اپر اورکزئی میں دو گروپوں میں تصادم،6 شدت پسند ہلاک

پشاور… اپراورکزئی ایجنسی میں عسکریت پسندوں کے دو گروپوں میں تصادم میں 6 شدت پسند ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق واقعہ اپراورکزئی ایجنسی کے علاقہ ماموزئی میں پیش آیا جہاں شدت پسندوں کے دو گروپوں نے ایک دوسرے پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ تصادم میں 6 شدت پسند موقع پر ہلاک اور 4 شدید زخمی ہوئے۔ ذرائع کے مطابق شدت پسندوں کے درمیان اب بھی وقفے وقفے سے لڑائی جاری ہے۔

install suchtv android app on google app store