اورکزئی ایجنسی: گھر پر گولہ گرنے سے چار افراد جاں بحق، دو زخمی

اورکزئی ایجنسی کے علاقے ماموزئی میں گھر پر گولہ گرنے سے چار افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی زخمی ہوگئے. اورکزئی ایجنسی کے مختلف علاقوں میں شدت پسندکارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں.

آج صبح گیارہ بجے کے قریب ماموزئی کے علاقے میں ایک گھر پر مارٹر گولے کے ذریعے حملہ کیا گیا ، گولہ دھماکے سے پھٹ گیا ، گھر میں موجود افراد میں سے چا ر افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے، دھماکے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ علاقہ مقیم روز مرہ کی شدت پسند کارروائیوں سے پریشان ہو کر سراپا احتجاج ہیں۔

install suchtv android app on google app store