پشاور…وزیر اطلاعات خیبر پختون خوا میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ اے این پی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے،اس لئے صوبہ میں کسی قسم کی سیاسی سرگرمیوں پر کوئی پابندی نہیں ہے۔
پشاور میں جاری بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار نے کہا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں اور جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔ تاہم ملاکنڈ اور جنوبی اضلاع جیسے حساس علاقوں میں سیاسی ریلیوں اور جلسے جلوسوں میں غیر ملکیوں کو لے جانے سے پہلے صوبائی حکومت سے این او سی لینا ضروری ہے تاکہ غیر ملکیوں کو سیکیورٹی کو یقینی بنایا جاسکے۔ تاہم اگر کوئی صوبہ کی موجودہ نازک صورت حال کے پیش نظر غیر ملکیوں کے لئے این او سی نہیں لیتا تو پھر صوبائی حکومت قانونی تقاضے ضرور پورے کرے گی۔