جنوبی وزیرستان متاثرین کی گھروں کو واپسی کا چھٹا مرحلہ شروع

جنوبی وزیرستان کے متاثرین کی واپسی کا چھٹا مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔تین سو خاندانوں پرمشتمل قافلہ اپنے گھروں کو روانہ ہوگیا۔

پاک فوج اور پولیٹیکل انتظامیہ کی زیرنگرانی متاثرین کا تین سوخاندانوں پر مشتمل قافلہ جنوبی وزیرستان میں اپنے آبائی علاقوں کو روانہ ہوگیا۔اس موقع پر آپریشنل کمانڈر بریگیڈئیر اصغر نے متاثرین کو یقین دلایا کہ انکی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔گھروں کو واپسی پر ہرخاندان کو پچیس ہزار روپے نقدی ،چھ ماہ کا راشن اوربنیادی ضرورت کی دیگراشیا فراہم کی جارہی ہیں۔متاثرین کو فری ٹرانسپورٹ بھی فراہم کی جارہی ہے۔جنوبی وزیرستان میں اب تک دس ہزار سے زائد خاندان واپس اپنے گھروں کو جاچکے ہیں ۔

install suchtv android app on google app store