شمالی وزریستان :میرانشاہ میں ڈرون حملہ، چارافراد جاں بحق

امریکی ڈرون حملے امریکی ڈرون حملے

شمالی وزیرستان کے تحصیل میران شاہ کے علاقے مبارک خیل میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے تحصیل میرعلی کے علاقے مبارک خیل میں ایک گھر پر امریکی جاسوس طیارے نے دو میزائل داغے جس میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کے بارے میں تاحال معلوم نہیں ہوسکا کہ وہ غیر ملکی ہیں یا مقامی۔ حملے کے بعد لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاروائیاں شروع کر دیں ہیں۔ 

install suchtv android app on google app store