وانا: طالبان کمانڈر ملانذیر خوکش حملے میں زخمی، 6 افراد ہلاک

جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا میں خود کش حملے میں 6 افراد ہلاک اور طالبان کمانڈر ملا نذیر زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ حملہ وانا کے رستم بانا بازار میں اس وقت ہوا جب ملا نذیر اپنی گاڑی میں جا رہے تھے۔

جنوبی وزیرستان میں طالبان کمانڈر ملا نذیر کی گاڑی پر خود کش حملے میں 6 افراد ہلاک جبکہ ملا نذیر سمیت 9 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد طالبان نے علاقے کو گھیرے میں لے کر فائرنگ شروع کر دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان رہنماء ملا نذیر اپنے گھر سے باہر نکلے تو اچانک تاک لگائے خود کش حملہ آور نے ان کی گاڑی کو روک کر خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز کئی کلومیٹر دور تک سنی گئی۔ دھماکے میں 6 افراد ہلاک جبکہ ملا نذیر سمیت 9 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

واقعہ کے بعد طالبان نے علاقے کا محاصرہ کرکے فائرنگ شروع کر دی جس کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ سرکاری ذرائع نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ طالبان رہنماء ملا نذیر پر ہونے والا حملہ خود کش تھا۔

install suchtv android app on google app store