وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان کا ترجمان احسان اللہ احسان پشاور میں واقع ایک غیر ملکی قونصل خانے میں چھپا ہوا ہے جبکہ اسکو بہترین تحفظ بھی فراہم کیا جارہا ہے۔
اسلام آباد میں عمان کے قومی دن کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی ایجنسیاں جلد ہی ٹی ٹی پی ترجمان احسان اللہ احسان کا پتہ لگا لیں گی- رحمان ملک نے مزید کہا کہ نیشنل کاؤنٹر ٹیرارزم اتھارٹی کا قیام جلد عمل میں لایا جارہا ہے جس کی سربراہی وزیراعظم کریں گے جبکہ اراکین میں ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی آئی بی، صوبائی حکومتوں کے نمائندے اور پارلیمینٹیرئنز شامل ہوں گے۔