پشاور کے علاقے باڑا روڈ پر پولیس نے دو مبینہ خودکش حملہ آوروں کو ڈرامائی انداز میں گھیرے میں لے کر گرفتار کرلیا۔
پشاور پولیس کو سربند میں ایک پیٹرول پمپ پر دو خودکش حملہ آوروں کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر قانون نافذ کرنیوالے ادارے کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ایک حملہ آور کو گرفتار کرلیا تاہم دوسرا خودکش حملہ آور پیٹرول پمپ پر لیٹا رہا، اس دوران بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں نے مبینہ خودکش حملہ آور سے بات چیت کی جسکے بعد خصوصی حفاظتی لباس پہنے اہلکار نے کامیابی کے ساتھ نوعمر لڑکے کے جسم سے دھماکہ خیز مواد بھری جیکٹ اُتار لی۔ گرفتار کئے گئے مبینہ خودکش حملہ آوروں کی عمریں بیس سے پچیس سال ہیں، اور اُنکا تعلق باڑہ سے ہے، حملہ آوروں کا کہنا ہے کہ اُنہیں زبردستی جیکٹ پہنا کر بھیجا گیا تھا۔