شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں گن شپ ہیلی کاپٹرز کی شیلنگ سے 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے گن شپ ہیلی کاپٹرز کے ذریعے میرعلی کے مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، کارروائی میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جبکہ میرعلی کے علاقے حیدر خان میں گن شپ ہیلی کاپٹر کی شیلنگ سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ دوسری جانب شمالی وزیرستان کے تمام علاقوں میں دو روز سے نافذ کرفیو کو اٹھا لیا گیا ہے۔