خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بشیر بلور کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی باتیں کسی ادارے، جماعت یا فرد کے لئے خطرہ نہیں۔
پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بشیر بلور نے کہا کہ اے این پی آرمی چیف کے خیالات سے متفق ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کے خطاب کو آرمی چیف کی باتوں کا جواب قرار دینا غلط ہے۔ موجودہ حالات میں ٹکرائو کی کوششیں نہیں کرنی چاہئیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی ہر صورت ہونی چاہیے۔