جماعت اسلامی متحدہ مجلس عمل دوبارہ ایم ایم اے کا حصہ بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں، ساجد نقوی

 

 

 

ایم ایم اے کے قائم مقام صدر علامہ ساجد علی نقوی کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی متحدہ مجلس عمل کا حصہ تھی اور ان کے تحفظات ختم کر کے انہیں دوبارہ ایم ایم اے کا حصہ بنانے کی کوششیں کی جارہی ہے۔

پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ جماعت اسلامی کو ایم ایم اے کا حصہ بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سزائے موت کے قانون کے خاتمے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں اور سزائے موت کے قیدیوں کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کرنے کیلئے کام کیا جارہا ہے جو کہ آئین کی نفی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر سطح پر اس کا راستہ روکا جائے گا۔ ملک میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ریاست کے اندر ریاست قائم کرنے کی کوششیں جاری ہیں لیکن ریاست ان کو روکنے اور شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہے

 

 

 

install suchtv android app on google app store