بونیر میں خود کش حملہ : سربراہ امن لشکر سمیت 6 افراد جاں بحق

 بونیر میں خود کش حملے کے نتیجے میں امن لشکر کے سربراہ سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

دنیا نیوز کے مطابق بونیر کے علاقے ڈگر میں امن لشکر کے دفتر کے باہر موٹر سائیکل سوار نے امن لشکر کے سربراہ فتح محمد کی گاڑی کو نشانہ بنایا ۔ دھماکے سے فتح محمد اور گاڑی میں سوار افراد سمیت 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جنہیں قریبی ہسپتال پہنچادیا گیا۔ دھماکے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے جائےوقوعہ کو گھیر ے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

install suchtv android app on google app store