پشاور کے علاقے حیات آباد میں فیکٹری میں آگ لگنے سے پندرہ مزدور جھلس گئے۔
آگ لگنے کا واقعہ حیات آباد انڈسٹریل ایریا میں واقعہ فیکٹری میں پیش آیا، جہاں مشینوں کو پیٹرول سے دھونے کے باعث آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کی بروقت کارروائی سے آگ پر قابو پا لیا گیا، تاہم حادثے میں پندرہ مزدور جھلس گئے، جن میں سے تین کی حالت تشویش ناک ہے۔ زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔