لوئر اورکزئی میں شدت پسندوں نےایک ایف سی اہلکار کو قتل کردیا۔

خیبر ایجنسی میں شدت پسندوں کے خلاف سیکیور ٹی فورسز اور ایف سی اہلکاروں کی کارروائی جاری ہے، لوئر اورکزئی میں شدت پسندوں نےایک ایف سی اہلکار کو قتل کردیا۔

خیبر ایجنسی میں تحصیل باڑہ کے علاقے سپاہ میں شدت پسندوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائی جاری ہے۔ کارروائی میں پاک فوج اورفرنٹیئر کور کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ فورسز نے پیش قدمی کرتے ہوئے شدت پسندوں کے زیر اثر علاقے خالی کراکے پاکستانی پرچم لہرا دئیے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز اب شلوبر اور ملک دین خیل کے علاقوں میں پیش قدمی کر رہی ہیں۔ ادھر لوئراورکزئی ایجنسی کے علاقے شیخان میں شدت پسندوں نے ایف سی کے ایک اہلکار کو قتل کردیا۔ مقتول اہلکار مہمند ایجنسی کے علاقے شبقدر سے عید گزارنے آیا تھا۔

install suchtv android app on google app store