سوات کی تحصیل کبل میں مکان کی چھت گرنے سے خاتون سمیت، چاربچے جاں بحق جبکہ خاتون سمیت دوافراد بھی زخمی ہوگئے۔
تحصیل کبل کے علاقے ننگولئی میں مکان کی بوسیدہ چھت اچانک گرگئی۔ جس کے نتیجے میں کمرے میں سوئے بچوں اور خواتین سمیت سات افراد دب گئے۔واقعے کے بعد ریسکیو کارروائی کرکے تمام افراد کو نکالا گیا ،تاہم تین سالہ ماریہ،پانچ سالہ ایمن، چار سالہ عائشہ،چودہ سالہ عبداللہ سمیت بچوں کی دادی اختر بیگم موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔حادثے میں سید عالم اور اُس کی بھابھی بھی زخمی ہوئیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کراچی سے سوات آئے تھے۔