مقبوضہ کشمیر: بھارت کا یومِ آزاری بطور یومِ سیاہ منانے کا اعلان

syed ali Gailani syed ali Gailani


مقبوضہ کشمیرمیں پندرہ اگست کو بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منانے اور مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا گیا ہے جبکہ انتظامیہ نے بھارتی یوم آزادی کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کردیا ہے

مقبوضہ کشمیرمیں بزرگ کشمیری حریت رہنماء سید علی گیلانی نے کشمیریوں سے پندرہ اگست کو بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طورپر منانے اور اس دن مکمل اور ہمہ گیر ہڑتال کرنے کی اپیل کی ہے

انہوں نے کشمیریوں کے جان ومال کے تحفظ میں کٹھ پتلی انتظامیہ کی ناکامی کے خلاف سولہا اگست کو مکمل ہڑتال کی بھی کال دی ہے، انہوں نے بھارتی فوج کی حمایت یافتہ ویلج ڈیفنس کمیٹیوں کو فوری طور پر غیر مسلح اور تحلیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے, دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں انتظامیہ نے بھارتی یوم آزادی کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کردیا

شہری علاقوں میں بھارتی فوج اور پولیس کے گشت اور گھروں پر چھاپوں جبکہ دیہی علاقوں میں تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ تیز کیا گیا ہے، سرینگر شہر میں داخل ہونے والی شاہراہوں پر خصوصی ناکوں کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے

install suchtv android app on google app store