پاکستان میں عیدالاضحیٰ کی خوشیاں منائی جارہی ہیں لیکن دوسری طرف مقبوضہ کشمیر کی عوام اپنی جنت نظیر پر بھارتی قبضے کے خلاف یوم سیاہ منارہی ہے۔
ستائیس اکتوبر انیس سو سینتالیس کو بھارتی فوج نے تمام بین الاقوامی قوانین اور برصغیر کی آزادی کے ایکٹ کی نفی کرتے ہوئے جموں و کشمیر پر قبضہ کرلیا تھا۔ بھارتی فوج کا کشمیر میں داخلہ تقسیم ہند منصوبے کے سراسر خلاف تھا۔ بھارتی فوج کے اس غاصبانہ قبضے کے خلاف آج تک جدوجہد جاری ہے، سلامتی کونسل کی جانب سے کشمیر کو متنازعہ علاقہ اور بھارتی فوج کے قبضے کو غیر قانونی قرار دینے کے باوجود بھارتی ہٹ دھرمی جاری ہے۔ اُنیس سو سینتالیس سے لے کر اب تک ہزاروں کشمیری اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرچکے ہیں جبکہ جنت نظیر کے بیٹے آج بھی اپنی سرزمین پر بھارتی سورمائوں کے ناجائز قبضے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں