آزاد کشمیر کا 65واں یوم تاسیسی ،آزاد کشمیر سمیت دنیا بھر میں تقریبات

آزاد کشمیر سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج آزاد کشمیر کا پینسٹھواں یوم تاسیس منارہے ہیں۔ اس موقع پر آزاد کشمیر بھر میں عام تعطیل ہے اور مختلف تقریبات ہو رہی ہیں.

آج سے پینسٹھ سال پہلے آزاد کشمیر کو ڈوگرہ کے تسلط سے آزاد کرانے کے بعد انقلابی حکومت قائم کی گئی تھی۔ آزادکشمیر کے یوم تاسیس کی مناسبت سے آزاد کشمیر سمیت دنیا بھر میں کشمیری تقریبات کا انعقاد کر رہے ہیں۔ آزاد کشمیر میں آج عام تعطیل ہے۔ نجی اور سرکاری عمارتوں پر آزاد کشمیر اور پاکستان کے پرچم لہرائے گئے ہیں جبکہ آزادکشمیر کے تمام دس اضلاع میں بھی یوم تاسیس کی تقریبات کا اہتما کیا گیا ہے ۔ یوم تاسیس کے موقع پر آزاد کشمیر کے صدر اور وزیر اعظم نے کہا ہے کہ جب تک کشمیر مکمل آزاد نہیں ہوتا کشمیری اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

install suchtv android app on google app store