اسکردو: احتجاجی مظاہرہ
گلگت روڈ منصوبے کی منسوخی کے خلاف مسلم لیگ ن بلتستان کے سینکڑوں کارکنوں نے اسکردو میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ یادگار شہداء پر ہونے والے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنماوں حاجی فدا ناشاد، حاجی اکبر تاباں اور دیگر مقررین نے کہا کہ گلگت اسکردو روڈ بلتستان کےلیے معاشی لحاظ سے شہ رگ کی حیثت رکھتی ہے، جبکہ دفاعی نقطہ نگاہ سے یہ سڑک انتہائی حساس ہے۔ اس اہم شاہراہ کے توسیعی منصوبے کو موجودہ حکومت کے وزیر مواصلات اور اس کے ماتحت متعصب بیوروکریسی ختم کرکے ملک دشمنی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت سکردو روڈ منصوبے کی منسوخی صوبائی حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔