محکمہ پاور اینڈ واٹر کے ایگزیکٹو انجینئر فیاض عالم نے بتایا کہ موسم گرما کے دوران پہاڑوں پر برف پگھلنے کی رفتار میں تیزی کے باعث ندی نالوں میں پانی کے بہائو میں اضافہ کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوا ہے
گلگت کے ضلع استور میں لوڈشیڈنگ مکمل طور پر ختم کر دی گئی۔ محکمہ پاور اینڈ واٹر کے ایگزیکٹو انجینئر فیاض عالم نے بتایا کہ موسم گرما کے دوران پہاڑوں پر برف پگھلنے کی رفتار میں تیزی کے باعث ندی نالوں میں پانی کے بہائو میں اضافہ کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ٹھیکیداروں کو ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔