پیر کو فوڈ انسپکٹر جاوید اقبال اور تحصیلدار محمد رسول نے عملے کے ہمراہ مین بازار کے ہوٹلوں پر چھاپے مارے اور صفائی بہتر نہ ہونے پر ہوٹل مالکان پر جرمانے عائد کے اور وارننگ دی کہ آئندہ صفائی کا نظام درست نہ کیا گیا تو ہوٹل کو بند کردینگے
فوڈ انسپکٹر کا مجسٹریٹ کے ہمراہ شہر کے مختلف ہوٹلوں پر چھاپے، صفائی ے ناقص انتظامات پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ پیر کو فوڈ انسپکٹر جاوید اقبال اور تحصیلدار محمد رسول نے عملے کے ہمراہ مین بازار کے ہوٹلوں پر چھاپے مارے اور صفائی بہتر نہ ہونے پر ہوٹل مالکان پر جرمانے عائد کے اور وارننگ دی کہ آئندہ صفائی کا نظام درست نہ کیا گیا تو ہوٹل کو بند کردینگے۔ فوڈ انسپکٹر نے دکانوں اور بیکریوں پر چھاپے مارے اور زائد المیعاد چیزیں برآمد کر کے ان پر بھی جرمانے عائد کیے۔ شہریوں نے ہوٹلوں پر چھاپہ مارنے کے اقدام کو بے حد سراہا اور کہا کہ انتظامیہ من مانیاں کرتے ہوئے دکانداروں کو بھی قانون کا پابند بنائے۔ انہوں نے کہا کہ ہوٹلوں میں صفائی کا ناقص نظام ہونے کی وجہ سے لوگوں میں بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ انتظامیہ صفائی کے نظام کو بہتر کرنے کے لئے چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھے۔