گیاری سیکٹر میں برفانی تودے تلے دبے شہداء کے جسد خاکی نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔ آج مزید چار جسد خاکی نکال لئے گئے جس کے بعد اب تک نکالے گئے شہداء کی تعداد اٹھانوے ہوگئی۔
سات اپریل کو آنے والے ہولناک برفانی تودے کے نتیجے میں ایک سو انتالیس جوان ملبے تلے دب گئے تھے ۔ آرمی کے انجینئروں کے ہمراہ تین سوسے زائد جوان شدید موسمی حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے تودے کا ملبہ ہٹانے کیلئے کوشاں ہیں۔ برفباری کے باوجود ہر ممکن وسائل استعمال کئے جارہے ہیں۔ پاک فوج کی جانب سے برفانی تودے تلے دبنے والے تمام جوانوں کو المناک سانحہ کے باون ویں روز شہید قرار دیا گیا تھا ۔ گیاری سیکٹر میں برفانی تودے تلے دبے شہداء کے جسد خاکی نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔ آج مزید چار جسد خاکی نکال لئے گئے جس کے بعد اب تک نکالے گئے شہداء کی تعداد اٹھانوے ہوگئی ہے۔